پی اے ایف ائر وار کالج کے وفد کا کے سی سی آئی کا دورہ

255

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ائر وائس مارشل حسین احمد صدیقی کی قیادت میں پی اے ایف وار کالج کے سینئر افسران پر مشتمل ایک وفد نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر وفد کو ملک کی مجموعی معاشی ترقی میں کراچی کی تاجر برادری کے کردار سے آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ کس طرح کے سی سی آئی ملک کے سب سے بڑے اور متحرک چیمبر ہونے کی وجہ سے معاشی وصنعتی مسائل کو حل کرنے کے لیے پالیسی وفیصلہ سازوں سے بارہا بحث و مباحثے کرتا رہا ہے تاکہ کاروباری ماحول کو سازگار بنایا جاسکے۔ اجلاس میں چیئرمین بزنس مین گروپ و سابق صدر کے سی سی آئی زبیر موتی والا (بذریعہ زوم )، صدر کے سی سی آئی شارق وہرہ، سینئر نائب صدر ثاقب گڈ لک، نائب صدر شمس الاسلام خان، سابق نائب صدر محمد ادریس، چیئرمین کمیونیکیشن سب کمیٹی قاضی زاہد حسین اور کے سی سی آئی کی منیجنگ کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔وفد کے سربراہ ائر وائس مارشل حسین احمد صدیقی نے پی اے ایف ائر وار کالج کے وفد کو پاکستان کی معیشت، صنعتکاروں اور ان کی افرادی قوت کو درپیش چینلجز اورکراچی چیمبر کے معاشی وصنعتی ترقی میں کردار سے متعلق مفصل معلومات تک رسائی کا موقع فراہم کرنے پر کے سی سی آئی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی فوجی آلہ متحرک معیشت کے بغیر قابل عمل نہیں اور کوئی بھی قوم متحرک معیشت کے بغیر نہ تو اپنا وجود قائم رکھ سکتی ہے ۔