اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 168.40روپے ہوگئی

476

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) انٹر بینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید 168.10روپے اور قیمت فروخت168.20روپے پر برقرار رہی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 168.30روپے سے بڑھ کر 168.40روپے اور قیمت فروخت 168.70 روپے سے بڑھ کر168.80روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قدر میں 50 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 197روپے سے بڑھ کر197.50روپے اور قیمت فروخت199روپے سے بڑھ کر199.50روپے ہو گئی ۔