نیب نے آغا سراج درانی کے خلاف تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کردیا

128

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج دررانی کے خلاف ایم پی ہاسٹل پروجیکٹ فنڈز میں غبن کے الزام کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کردیا،نیب کراچی کے اجلاس میں سندھ سوشل ریلیف فنڈ کے سابق سربراہ فضل الرحمان اور سابق آئی جی جیل خانہ جات نصرت اور روشن سندھ سولر پروگرام کے افسران کے خلاف بھی بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی انکوائری کو باقاعدہ تحقیقات میں تبدیل کرنے کی منظوری دی جب کہ مختلف مقدمات میں ملوث 8 افراد کی پلی بارگیں کی درخواست منظور کرنے کی بھی کی گئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نجف قلی مرزا کی سربراہی میں نیب کراچی کے ریجنل بورڈ کے اجلاس میںاربوں روپے مالیت کی بد عنوانی کے 5 معاملات پرجاری انکوائریوں کو تحقیقات میں تبدیل میں کرنے کی منظوری د ی بورڈنے پیپلز پارٹی کے اہم رہنما اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اوربدعنوانی میں ملوث دیگر افراد کے خلف ا ایم پی ہاسٹل پروجیکٹ کراچی کے فنڈز میں غبن کے الزام پر جاری انکوائری کوتحقیقات میں تبدیل کرنے کی اجازت دینے کی سفارش کی، بورڈ نے سندھ سوشل ریلیف فنڈ کے سابق سیکرٹری اور چیئر مین فضل الرحمن سمیت دیگر اختیارات کے غلط استعمال اور ایس ایس آر ایف کے فنڈز کو غیر قانونی طور پر استعمال کر نے کی انکوائری کو تحقیقات میں تبدیل کرنے کی سفارش کی گئی ، انکوائری کے مطابق ملزمان اختیارات کے غیر قانونی استعمال اور ادارے کے اربوں روپے کی جی ایس میوچل فنڈ میں سرمایہ کاری کے ذریعے بھاری رقوم کی غبن اور بے ضابطگیوں میں ملوث ہیں ملزمان نے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا اسی طرح بورڈ نے روشن سندھ سولر پروگرام کے افسران اور دیگر کے خلاف انکوائری کو تحقیقات میں تبدیل کرنے کی سفارش کی ملزمان نے مبینہ طور پر اختیارات کا غلط استعمال اور دیہی سندھ کے سولر لائٹس کی تنصیب کے فنڈز کی غبن میں ملوث ہیں جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا بورڈ نے نصر ت حسین منگن، سابقہ آئی جی جیل خانہ جات، حکومت سندھ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے جمع کرنے کے الزام پر انکوائری کو تحقیقات میں تبدیل کرنے کی اجازت کی سفارش کی۔نیب کراچی کے اجلا س میں تحقیقاتی ونگز کے ڈائریکٹرز اور متعلقہ کیسزکی مشترکہ تحقیقاتی ٹیموں نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈجی نیب کراچی ڈاکٹر نجف قلی مرزا نے میگا کرپشن کیسز کے کامیا ب تفتیش پر مشترکہ کمیٹیوں کی کارکردگی کو سراہا انہوں نے قومی خزانے سے لوٹی ہوئے رقم اور سرکاری زمین کے واپسی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کیںکہ چیئر مین نیب کی ہدایات کی روشنی میں تفتیشی کا م کو میرٹ کے بنیاداور بغیر امیتاز کے جاری رکھیں۔