منشیات فروشوں ،موٹرسائیکل چوروں سمیت 29 ملزمان گرفتار

101

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ناظم آباد ڈیفنس، گلشن اقبال پیرآباد بلوچ کالونی اور سیدآباد میں کارروائیوں کے دوران پولیس نے منشیات فروشوں، کار اور موٹر سائیکلوںچوروں سمیت 29 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ اتحاد ٹاؤن میںابوہریرہ مدرسہ کے قریب پولیس نے موٹرسائیکل سوار تین مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیاتو انہوںنے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی،پولیس نے ملزمان کا تعاقب کرکے افغان شہریت رکھنے والے ایک ڈاکوکوہلاک کردیا جبکہ اس کے دوساتھی رات کے اندھیرے میں غائب ہوگئے،پولیس نے علاقے کامحاصرہ کرکے باسط نامی زخمی ملزم کوگرفتارکرلیا،اسلحہ ، موٹرسائیکل ودیگرسامان برآمد۔کورنگی چمڑ ا چورنگی کے قریب مسلح رہزنوں نے ثاقب نامی ایک شہری سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کی کوشش کی اس دوران کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے پولیس پر فائرنگ کی،جوابی فائرنگ سے ایک ملزم غلام حیدر زخمی ہوا جس کو گرفتار کرلیا گیا تاہم ا س کا ساتھی فرار ہوگیا، ملزمان کی فائرنگ سے ایک راہ گیر بھی شدید زخمی ہوگیا پولیس نے زخمی راہ گیر اور ملزم کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا جہاں زخمی راہ گیر علاج دم توڑ گیا مقتول کی شناخت غلام مصطفیٰ کے نام سے ہوئی جو کورنگی کا رہائشی تھا۔ پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے ادھرگلشن معمار تھانے کی حدود گلشن معمارنزدنادرن بائی پاس پر مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 2 زخمی ملزمان سجاد عرف کالا اور اسد عرف دھماکا کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا،ملزمان کے قبضے سے 2پستول اور لوٹی ہوئی اشیاء برآمد، دونوں ملزموں کو علاج کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا گلستان جوہر تھانے کی حدودو گلستان جوہر بلاک ون میں ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ اس دوران پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی اور پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار روشن علی زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی ہوگیا تاہم وہ اپنے ساتھی کے ہمراہ فرار ہو گیا ۔ پولیس نے موقع سے ایک موٹر سائیکل اپنی تحویل میں لے لی ہے جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔شرافی گوٹھ تھانے کی حدودملیر ندی کے قریب پولیس اور ملزموں کے درمیان مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم 27 سالہ مختیار ولد محمد بچن اور25 سالہ راہگیرعبدالقیوم ولد محمد اقبال زخمی ہوگیا جبکہ زخمی ملزم کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہوگیا، پولیس کے مطابق ملزم اور زخمی شہری کو علاج کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ،جبکہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ ومسروقہ سامان برآمد ہوا۔ زخمی اہلکارکو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ملزم کے لیے اسپتالوں میں بھی تلاش کا عمل جاری ہے ایس ایچ او ناظم آبادراؤشبیر نے منشیات فروش اسٹریٹ کریمنل کار لفٹرز 5ملزمان فرحان ولد شریف ، فاروق ولد محمد یعقوب سندھی ،زبیر ولد محمد رضوان ، روح الامین ولد بادل اورشہباز خان ولد فرید خان کوگرفتار کرکے12کلو سے زائد چرس، 2 مسروقہ کاریں اور اسلحہ برآمد کر لیابلوچ کالونی پولیس نے دو منشیات فروش سہیل عرف بالی اور کامران کو دوسری کاروائی میں اسٹریٹ کرمنل اور منشیات فروش دو ملزمان وقاص اور شیر زمان کو گرفتار کرلیا ،گلشن اقبال پولیس نے مختلف کارروائیوں میں تین ملزمان محمد اسلم، عرفان علی عرف عباس اور اعجاز کوگرفتار ملزمان میں شامل ہیںسائٹ سپرہائی وے پولیس نے موٹرسائیکل لفٹر ابوبکر ولد خالد خان کوگرفتار قبضہ سے مسروقہ موٹرسائیکل برآ مد کرلی مبینہ ٹاؤن پولیس نے منشیات فروش فیصل سلیم کو گرفتار کرلیا رضویہ میں پولیس اور رینجرز نے کابلی بازار میںمڈنائٹ آپریشن کے دوران7افراد کو حراست میں لیلیا۔