اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت5ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج

78

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت5ملزمان کے خلاف دو علیحدہ علیحدہ مقدمات درج لیے ۔تفصیلات کے مطابق مارچ 2021 ء میں جے ایس بینک گلشن اقبال کے برانچ منیجرآغا منصور علی ،عائشہ مرزا، فائنانس گولڈ کے چیف ایگزیکٹو عدیل لطیف بینک کے آپریشن مینیجرکامران اورریلیشن شپ منیجرسلیم نے ملی بھگت، فراڈ اور دھوکا دہی سے مختلف افراد کے ناموں پر مصنوعی سونے کے زیورات کے عوض 20کروڑ 80لاکھ روپے سے زائد حاصل کیے۔ملزم عدیل لطیف نے اپنی ماں عذرا لطیف کے نام پر دو گاڑیاں ہنڈا سٹی مالیت 24 لاکھ اور ھنڈا سوک مالیت 34 لاکھ روپے خریدیں جن کی ادائیگی عائشہ مرزا/لائبہ فاطمہ کے جوائنٹ اکاؤنٹ سے کی گئی جبکہ ملزم عدیل لطیف نے 24 لاکھ اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کیے۔ملزمہ عائشہ مرزا نے گیارہ مختلف افراد کے ناموں کو استعمال کرتے ہوئے حاصل شدہ رقم سے اپنی ماں عابدہ برلس کے نام پر قیمتی گاڑیاں اورفلیٹ خریدے۔