آرٹس کونسل میں مشتاق احمد اورآصف فرخی کے حوالے سے عالمی مذاکرہ

381

کراچی (پ ر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام موضوع’’نثری اسلوب، مشتاق احمد یوسفی اورآصف فرخی ‘‘ کے حوالے سے عالمی مذاکرے کا انعقاد جوش ملیح آبادی و آرکائیو میں آن لائن کیاگیا، جس کی صدارت افتخار حسین عارف نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی جاوید صدیقی تھے، شرکاء میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، برطانیہ سے عامر حسین، کینیڈا سے شاہدہ حسن، لاہور سے ناصر عباس نیئرشامل تھے جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر فاطمہ حسن نے انجام دیے، اس موقع پر مجلس صدارت افتخار عارف نے آن لائن گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مشتاق احمد یوسفی ایک صاحب اسلوب نثر نگار تھے، ان کی کتابوں سے تخلیقی سفر کی وسعت اور عظمت کا احساس ہوتا ہے بھارت سے جاوید صدیقی نے آن لائن اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آصف فرخی سے ’’جشن ریختہ‘‘ میں ملاقات ہوئی، وہ ایک بہت ہی محبت کرنے والے اور ملنسار انسان تھے، مشاق احمد یوسفی سے کبھی آمنا سامنا نہیں ہوا، ان کی کتاب ’’چراغ تلے‘‘ پڑھ کر مجھ پر عجیب سی کیفیت طاری ہوگئی ۔ برطانیہ سے عامر حسین نے آن لان گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میر آصف کے ساتھ بحث و مباحثہ کرنے میں بہت مزہ آتا تھا، ناصر عباس نیئر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہر لکھنے والا صاحب اسلوب نہیں ہوتا بلکہ لفظوں سے جملے بنانااس کی پہچان ہوتے ہیں، کینیڈا سے پروفیسر شاہدہ حسن نے آن لائن مقالہ پڑھ کر اپنے تاثرات پیش کیے۔