تحفظ ختم نبوت کیلئے جماعت اسلامی کا اقتدار میں آنا ناگزیر ہے،مفتی امتیاز مروت

628
کراچی: مرکزی تنظیم تحفظ ختم نبوت پاکستان کے صدر مفتی امتیاز مروت ‘ مولانا عبدالوحید اور مولانا فضل احد ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مرکزی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان کے صدر مولانا مفتی محمدامتیاز مروت نے کہا ہے کہ تحفظ ختم نبوت کے لیے ملک میں جماعت اسلامی اور سراج الحق کی حکومت ناگزیر ہے‘ملک میں نہ صرف ختم نبوت بلکہ اسلامی اقدار کیخلاف بھی پے درپے سازشیں ہورہی ہیں،سادہ لوح لوگوں کوترقی کی آڑ میں گمراہ کرکے اقتدار کاحصول اور دین پر حملے جاری ہیں‘ تحفظ ختم نبوت کی تحریک کو یونین کونسل اور گلی محلوں کی سطح تک منظم کریں گے، ختم نبوت کیخلاف سازشوں کو آشکار کرنے اور دنیا بھر میں مسلمانوں کی رہنمائی کے لیے اسلام آباد میں انٹرنیشنل ختم نبوت ریسرچ اکیڈمی قائم کررہے ہیں تاکہ دنیا بھرمیں کذابوں کاپیچھا کیا جاسکے‘ قادیانی فتنہ اب سعودی عرب میں متحرک ہے‘عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت دین کی حفاظت ہے‘ اور اس کاانہدام دین کاانہدام ہے‘مدعی ختم نبوت سے دلیل طلب کرنابھی کفر اورحرام ہے کیونکہ اس سے نبوت کا امکان پیدا ہوتا ہے‘اس کا دعویٰ ہی اس کے جھوٹا ہونے کیلیے کافی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع کیماڑی کے تحت ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ختم نبوت کانفرنس سے جمعیت اتحادالعلما کراچی کے ناظم اعلیٰ مولاناعبدالوحید اور ضلع کیماڑی کے امیر مولانافضل احد نے بھی خطاب کیا۔ مفتی امتیازمروت نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت شرعی فرض اورمحمد ؐ سے وفا کرنا شرعی تقاضا ہے، انہوں نے تحفظ ختم نبوت کی تحریک کے آغاز پر اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے کارکنان کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ ختم نبوت کا کام صرف مولانا مودودیؒ کے رفقا کرسکتے ہیں‘ آج کا عام مسلمان ختم نبوت کے مسئلے سے آگاہ نہیں ہے‘ معاشرے کے ہرفرد کو ختم نبوت کے مسئلے سے آگاہ کرنا ہر مسلمان کی ذمے داری ہے‘بحیثیت مسلمان ہمیں کوشش کرنی ہے کہ رسول اللہ کا کوئی امتی ایسا نہ رہے جسے ختم نبوت کا علم نہ ہو، اس کام کے لیے مرکزی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان کے کام کو یونین کونسل اور گلی محلوں تک منظم کرنا ہوگا تاکہ منکرین ختم نبوت کاپیچھا کیاجاسکے اور سادہ لوح مسلمانوں کو بچایاجاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عقیدہ ختم نبوت دین کا جزو نہیں بلکہ اساس اور بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندو، عیسائی‘ یہودی سمیت تمام کافر رہ سکتے ہیں لیکن قادیانی چونکہ دین کی اساس کیخلاف ہیں اس لیے ان کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ عقیدہ توحید اور عقیدہ رسالت پر مفاہمت کی جاسکتی ہے لیکن عقیدہ ختم نبوت پر مفاہمت نہیں کی جاسکتی۔ جنگ یمامہ کے موقع پرحضرت خالد بن ولیدؓ نے 2 باتیں رکھیں، ختم نبوت کو مان لو یا جنگ کرو مفاہمت کی بات نہیں کی۔ قادیانیوں کو پاکستانی پارلیمنٹ ، عدالت عظمیٰ اور عالم اسلام کی تمام مذہبی اتھارٹیز نے کافر قرار دیا ہے‘عالمی برادری سوا ارب مسلمانوں کے مقابلے میں چند لاکھ قادیانیوں کو سپورٹ نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی کوئی جماعت ہے جسے امت کہاجاسکے تووہ جماعت اسلامی ہے‘یہاں ہر مسلک‘ زبان اور علاقے کے لوگ شیر وشکر ہیں اور اللہ کے دین کی سربلندی کے لیے سربکف ہیں‘ پاکستان اور پوری دنیا میں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے ملک میں جماعت اسلامی کااقتدار میں آنا ناگزیر ہے، اگر آج سراج الحق ملک کے وزیراعظم ہوتے توکسی کوختم نبوت کے مسئلے پر آئین میں تبدیلی کی جرأت نہ ہوتی‘اسلام قبول کرنے کیلیے جو بل لایا جارہا ہے وہ نہ آتا‘تعلیمی نصاب سے دین،جہاد اور ہمارے اسلاف سے متعلق اسباق نہ نکالے جاتے۔ انہوں نے جماعت اسلامی کے کارکنان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ جماعت اسلامی کواقتدار میں لانے کے لیے سر دھڑ کی بازی لگادیں‘ ملک میں ختم نبوت کاحقیقی تحفظ چاہتے ہیں تو سراج الحق کووزیراعظم بناناہوگا۔ جمعیت اتحادالعلما کراچی کے ناظم اعلیٰ مولانا عبدالوحید نے کہا کہ اسلام عبادات تک محدود نہیں یہ زندگی گزارنے کے لیے انسان کو مکمل ضابطہ اخلاق فراہم کرتا ہے۔مسلمانوں کو کمزور اور ختم کرنے کیلیے عالمی سطح پر سازشیں کی جاری ہیں۔کیونکہ اسلام ہی باطل نظاموں کو چیلنج کرتا ہے‘ آپؐ کا لایا ہوا نظام اور شریعت مغرب کے لیے خوف کا باعث ہے۔ آپؐ کی ذات سے خوفزدہ مغرب مسلمانوں کے دلوں سے آپؐ کی محبت نکالنے کے لیے کبھی گستاخانہ خاکے شائع کرتا ہے تو کبھی قادیانیوں کو پروموٹ کیا جاتا ہے۔ ختم نبوت اور ناموس رسالت مسلمانوں کے لیے جان ومال عزت وآبرو سے بڑھ کر ہے۔ دنیا کی کوئی بھی طاقت مسلمانوں کے د ل سے آپؐ کی محبت نہیں نکال سکتی۔ امت کا بچہ بچہ ختم نبوت پر کٹ مرنے کے لیے تیار ہے۔جماعت اسلامی ضلع کیماڑی کے امیر مولانا فضل احد نے مرکزی تنظیم تحفظ ختم نبوت پاکستان کے صدر مفتی محمد امتیاز مروت کی آمدپر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کی قیادت اور کارکنان منکرین ختم نبوت کا ہر جگہ پیچھا کریں گے اور ختم نبوت کی مہم کو ہر گلی اور کوچے میں پھیلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج داعیان دین اور ہر مسلمان کو بیدا ر ہونے کی ضرورت ہے عام مسلمانوں کو عقیدہ ختم نبوت سے آگاہ کرنے اور قادیانی پروپیگنڈے کے خلاف تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کیماڑی کے کچھ علاقوں میں کیبل ٹی وی کے ذریعے قادیانیت کا پرچار کیا جا رہا ہے جماعت اسلامی اس معاملے کی جڑ تک جائے گی۔ اسلام دشمن طاقتیں کسی خوش فہمی میں نہ رہیں آخری سانس اور خون کے آخری قطرے تک ختم نبوت کی حفاظت کرینگے۔