طالبان حکومت کو نیا چیلنج درپیش، بینکوں میں ڈالرختم ہونے لگے

253

عالمی برادری اور مالیاتی اداروں کی جانب سے افغانستان میں طالبان حکومت سے منہ موڑنے کے بعد بینکوں میں ڈالر کی قلت ہو گئی۔

خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے بینکوں میں ڈالر ختم ہونےلگے جس کے بعد بینکوں نے طالبان سے مزید فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اگر فنڈز جاری نہیں ہوتے تو بینکوں کو اپنے دروازے بند کرنا پڑ سکتے ہیں اور پیسے کی کمی سے تباہ حال معیشت کو مزید تباہی کا خطرہ ہے۔

افغان طالبان نے کہا ہے کہ ملکی مفاد کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں ہوگا۔ سوشل میڈیا اکائونٹ پر جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ دنوں میڈیا کے ذریعے اس قسم کی اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی لین دین پاکستانی کرنسی میں ہو گا ایسی کوئی بات نہیں، افغانستان میں تمام تجارتی لین دین صرف افغان کرنسی میں ہو گا،ملک کی شناخت بہت اہم ہے۔

ادھر روس نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغانستان کو جلد امداد بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔