صومالیائی وزیر اعظم کی جلدباز طبیعت، صدر نے اختیارات ہی معطل کردیے

378

صومالیہ کے صدر محمد عبداللہ محمد نے حکام کی تعیناتی اور برطرفی کا معاملہ اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے اور وزیر اعظم کے اختیارات کو معطل کر دیا ہے۔

اناڈولو ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدر محمد عبداللہ نے وزیر اعظم پر جلدبازی میں فیصلے کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ صدر کی جانب سے یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب وزیر اعظم محمد حسین روبل نے گذشتہ ہفتے داخلی سلامتی کے وزیر حسن ہندوبے جمالے کو ہٹا دیا اور ان کی جگہ عبداللہ محمد نور کو تعینات کرلیا۔

ایوان صدر کے مطابق ، “صدر اور وزیر اعظم کے مابین کوئی ٹیم ورک نہیں تھا۔”

محمد اور روبل کے درمیان کشیدگی اس وقت اور بڑھ گئی جب روبل نے ملک کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ کے لیے مختلف افراد کا انتخاب کیا۔

وزیر اعظم نے خفیہ ایجنسی کے ڈائریکٹر فہد یاسین کو معطل کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جون میں ایک انٹیلی جنس ایجنٹ کے مبینہ قتل کی تحقیقات کے قابل اعتماد ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔