حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام، اشیائی ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ

649

اسلام آباد:حکومت کو گذشتہ 3سالوں سے مہنگائی پر قابو پانے میں مسلسل ناکامی کا سامنا رہاہے،مہنگائی کی شرح میں مسلسل پانچویں ہفتے بھی اضافہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں1اعشاریہ 31فیصد کا مزید اضافہ ہواہے،مہنگائی کا مجموعی پارہ 14 اعشاریہ 33 فیصد کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

 ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق17 ہزار ماہانہ کمانے والوں کیلئے مہنگائی کی شرح 17 اعشاریہ 10 فیصد ہو گئی ہے،  17 سے 22 ہزار کمانے والوں کیلئے مہنگائی کا پارہ 12اعشاریہ 11 فیصد کی سطح تک پہنچ گیا ہے، ایک ہفتے کے دوران 22 اشیائی ضروریہ کی قیمتوں میں ریکارڈ توڑ اضافہ کیا گیا ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس کے مطابق  زندہ مرغی کی قیمت میں 7 روپے 3 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 221 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

 رواں ہفتے بیس کلو آٹے کا تھیلا 12 روپے 11 پیسے مہنگا ہوگیا ہے، آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1234 روپے تک پہنچ گئی، چینی کی فی کلو قیمت میں 1 روپیہ 32 پیسے کا اضافہ ہو گیاچینی کی فی کلو قیمت 108.43 روپے ہو گئی ہے گزشتہ ہفتے میں انڈوں کی فی درجن قیمت میں 5 روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہےفی درجن انڈوں کی قیمت 175 روپے سے زائد ہو گئی ہے۔

 ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 1869 روپے سے مہنگا ہو کر 1917 روپے کا ہو گیا ہے، گھی کا اڑھائی کلو کا ٹین 7 روپے 95 پیسے مہنگا ہو گیا رپورٹ کے مطابق گھی کا اڑھائی کلو کا ٹین 870 روپے 29 پیسے کا ہو گیا۔