کراچی سے جمع ٹیکس اور جاری فنڈز کی تفصیلات سامنے آگئیں

291

پاکستان کے معاشی و اقتصادی حب کراچی سےجمع ہونے والے ٹیکس اور وفاق کی جانب سے جاری فنڈز کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

قومی اسمبلی اجلاس  میں کراچی سے اکٹھے ہونے والے ٹیکس کی تفصیلات   پیش کرتے ہوئے وزیرخزانہ شوکت ترین نے بتایا کہ

کراچی سے گزشتہ مالی سال کے دوران 2 ہزار 737 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا گیا جب کہ مالی سال 20-2019 میں 2 ہزار 223 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا گیا۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ یہ تمام ٹیکس کراچی کے کریڈٹ پر نہیں ہیں تمام اہم کمپنیوں کے ہیڈ آفس کراچی میں ہیں۔

کراچی کیلئے وفاقی پی ایس ڈی پی میں سے جاری فنڈز کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں۔ کراچی کیلئے گزشتہ مالی سال کے دوران 43 ارب 40 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری ہوئے۔

مالی سال 20-2019 کے دوران 8 ارب 67 کروڑ روپے جاری کیے گئے تھے۔