ملک میں کورونا سے مزید 68 افراد جاں بحق، 2928 نئے کیسز رپورٹ

167

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 68 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 72 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 68 مریض انتقال کرگئے جب کہ 2928 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 18 ہزار 749 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 65 ہزار 725 ہے۔ اب تک 11 لاکھ 25 ہزار 952 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 48 ہزار 658 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 30 ہزار 658 ہے۔ صوبے میں 7 ہزار 224 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 11 ہزار 317 مریض حت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 19 ہزار 423 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 23 ہزار 542 ہے۔ صوبے میں 12 ہزار 345 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 83 ہزار 536 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 70 ہزار 391 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 259 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 354 اموات اور 1 لاکھ 57 ہزار 778 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 3 ہزار 720 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 3 ہزار 33 ہے۔ اسلام آباد میں 895 اموات ہوچکیں۔ 99 ہزار 792 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 33 ہزار 628 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 1 ہزار 238 ہے۔ آزاد کشمیر میں 728 اموات ہوچکیں۔ 31 ہزار 662 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 32 ہزار 707 جب کہ فعال کیسز کی 315 ہے۔ صوبے میں 344 اموات ہوچکیں۔ 32 ہزار 48 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار 222 جب کہ فعال کیسز 221 ہے۔ گلگت بلتستان میں 182 اموات ہوچکیں۔ 9 ہزار 819 مریض صحت یاب ہوئے۔