لوئر دیر میں جنازے پر فائرنگ سے 8 افراد جاں بحق

201

پشاور: لوئر دیر میں جنازے پر فائرنگ سے 8 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق جنازے پر فائرنگ سے سابق صوبائی وزیر کے دو بیٹوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جنازے پر فائرنگ کا واقعہ زمینی تنازع کے باعث پیش آیا۔ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔