شہری پولیو سے متعلق منفی پروپیگنڈے پر توجہ نہ دیں، فیصل سلطان

159

اسلام آباد: ڈاکٹر فیصل سلطان نے شہری سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری پولیو ویکسین سے متعلق منفی پروپیگنڈے پر توجہ نہ دیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پولیو کے قطرے نقصان دہ نہیں، بالکل محفوظ  ہیں، شہری انسداد پولیو ٹیم سے تعاون کریں، پولیو کیسز بتدریج کم ہورہے ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ 7 ماہ گزر گئے پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، والدین سے التماس ہے کہ وہ بچوں کو پولیو قطرے ضرور پلوائیں، عوام پولیو سے بچاؤ کے قطروں کے حوالے سے بےبنیاد خبروں پر توجہ نہ دیں۔

فیصل سلطان نے کہا کہ 23 اضلاع میں پولیو کے حوالے سے محنت کرنے کی ضرورت ہے۔