وڈیرے و سرمایہ دار غریبوںکے حقوق سلب کررہے ہیں،قادر مگسی

128

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے کہاہے کہ سندھ میں محنت کشوں کو حقوق نہ ملنے کی وجہ سرمایہ دار جاگیردار وڈیرے ہیں جو یہ نہیں چاہتے ہیں کہ سندھ کے محنت کش، غریب کی زندگی میں کوئی تبدیلی آئے اوراس کی اولاد بہتر تعلیم حاصل کرسکے۔ انہوںنے کہاکہ عوام سے ووٹ لیکر آنے والوں نے اپنے خاندانوں کی زندگیاں تبدیل کی، عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی کے لیے کوئی قانون نہیں بنایا گیا محنت کشوں کے حقوق صرف
کاغذوں تک محدود ہیں ۔ مزدور صبح سے رات تک کام کرکے اپنے بچوں کا پیٹ نہیں بھرسکتا، حکمرانون کی غلط معاشی پالیسی نے مہنگائی بے روز گاری کوعروج دیا ہے ،سندھ کے محنت کش کی حالت انتہائی خراب ہے۔انہوںنے مطالبہ کیا کہ محنت کش کی کم از کم اجرت میں اضافہ کیا جائے ۔