میرپو خاص میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے تک جاپہنچا

107

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) وفاقی حکومت کی بدنامی کا سبب بننے والا محکمہ حیسکو کے نااہل افسران نے عوام کی زندگی مفلوج کر کے رکھ دی، میرپورخاص سمیت دیگر مضافات میں بجلی کے بحران پر قابو نہ پایا جاسکا اور لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے تک جاپہنچا، رات بھر بجلی کی سپلائی معطل رہی اور لوگوں نے شدید گرمی میں رات جاگ کر گزاری، طویل لوڈشیڈنگ کے علاوہ بجلی کی آنکھ مچولی اور کم وولٹیج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ وفاقی حکومت کی بدنامی کا سبب بننے والا محکمہ حیسکو کے نااہل افسران نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ افسران کی نااہلی اور کرپشن کے باعث میرپورخاص میں بجلی کے بحران پر قابو نہ پایا جاسکا اور بجلی کا بحران مزید شدت اختیار کرگیا ہے۔ اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے تک جاپہنچا ہے، اس کے علاوہ بجلی کی آنکھ مچولی اور کم وولٹیج کا سلسلہ بھی جاری ہے، گزشتہ رات بجلی کی سپلائی معطل رہی، جس کی وجہ سے شدید گرمی میں لوگوں نے رات جاگ کر سڑکوں پر گزاری جبکہ خواتین اور بچوں نے شدید گرمی میں رات گھروں میں گزاری جبکہ حیسکو کے افسران اور اہلکاروں نے اپنے موبائل فون بھی بند کرلیے، جس کی وجہ سے ان سے رابطہ کرنا ناممکن ہوگیا جبکہ حیسکو کے دفتر شکایات کے نمبر سے بھی کوئی جواب بھی نہیں ملا اور دفتر شکایات میں تعینات عملہ غائب رہا لوگوں نے حیسکو افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ حیسکو کا قبلہ درست کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے۔