وفاقی حکومت نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا، خرم کریم سومرو

200

ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے ، آئندہ آنے والا دور خوشحالی کا دور ہوگا، بلاول زرداری ملک کے وزیر اعظم ہوں گے، ملک سے مہنگائی، بے روزگاری اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ان شاء اللہ پیپلز پارٹی کے دور اقتدار میں ہوگا۔ وفاقی حکومت نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا، 26 ستمبر کا دھرنا عمران خان کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا ، پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹنڈومحمدخان کے جنرل سیکرٹری خرم کریم سومرو کی میڈیا سے بات چیت۔ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹنڈو محمد خان کے جنرل سیکرٹری خرم کریم سومرو نے سومرو پیپلز ہائوس پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔ لوگ دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہیں، مہنگائی کے باعث لوگ خودکشی کرنے پر مجبور ہیں، کئی کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ نے صنعت کا پیا جام کر دیا ہے، لوگوں کو ہزاروں کی تعداد میں بے روزگار کیا جارہا ہے۔ وفاقی حکومت نے چند روز قبل ہزاروں ملازمین کو بے روزگار کیا، جو لوگ لاکھوں نوکریاں دینے کی باتیں کرتے تھے انہوں نے لوگوں سے روٹی، کپڑا اور مکان چھین لیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ آنے والا وقت پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے بلاول زرداری ملک کے وزیر اعظم بن کر مہنگائی، بے روزگاری اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرتے ہوئے لاکھوں نوجوانوں کو نوکریاں دے کر اس ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ کردیں گیا۔ اس موقع پر حارث صبحپوٹو، نانا زؤر، نذیر جلالانی ودیگر بھی موجود تھے۔