محکمہ بہبود آبادی کے ملازمین سے سوتیلی ماں کا سلوک کیا جارہا ہے

168

عمرکوٹ (نمائندہ جسارت) ایپکا پاپولیشن کے ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج و مظاہرہ، ہمارے جائز مطالبات فوری تسلیم کیے جائیں، ایپکا پاپولیشن کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں ایپکا پاپولیشن کے فدا حسین چانڈیو کی قیادت میں بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی جو گشت کرتے ہوئے پریس کلب پہنچی۔ پریس کلب کے سامنے بڑے احتجاجی مظاہرے سے مختلف رہنماؤں فدا حسین چانڈیو، عبدالواحد سومرو، طوطو بھیل، ریجو مل وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پاپولیشن کے ملازمین سے سوتیلی ماں والا سلوک کیا جارہا ہے، ہمارے ساتھ مسلسل ناانصافیاں کی جارہی ہیں، ایپکا کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہیں کیے جارہے۔ ایپکا پاپولیشن کے فدا حسین چانڈیو، بابو مالہی، بھاگچند وغیرہ کا کہنا تھا کہ محکمہ پاپولیشن کے ملازمین کو کورونا رسک الائونس، تھر الائونس دیا جائے، یوٹیلیٹی الائونس سوشل موبلائزر کو “11” گیارہ اسکیل دیا جائے، محکمہ پاپولیشن ملازمین کو اپ گریڈیشن کرکے ملازمین کو ٹائم اسکیل اور ڈیزٹ ایریا الاؤنس دیا جائے۔ ایپکا پاپولیشن رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہمارے جائز مطالبات فوری طور پر تسلیم کیے جائیں، بصورت دیگر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔ پاپولیشن ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔ مظاہرے و احتجاج میں پاپولیشن ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔