لاڑکانہ ، 10اشتہاری و روپوش ملزمان گرفتار

202

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی لاڑکانہ عمران قریشی کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے مقدمات میں اشتہاری روپوش و مطلوب 10 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، منشیات اور چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلی ہیں۔ دڑی پولیس نے بیت المال کالونی سے پانچ لاکھ انعام یافتہ بدنام زمانہ سزا یافتہ مجرم شرف الدین عرف شرفو ابڑو کو چرس سمیت، منشیات فروش عرفان چانڈیو کو پاؤ چرس سمیت، منشیات فروش عدیل شیخ کو آدھا کلو چرس سمیت، رحمت پور پولیس نے دوران گشت سرگرم ملزم عبدالرسول کھکھرانی کو ڈبل بیرل بندوق اور کارتوسوں سمیت، کیٹی ممتاز پولیس نے پھوپھی کو سیاہ کاری الزام میں قتل کرنے والے ملزم علی شیر کھکھرانی کو رائفل اور گولیوں سمیت، علی گوہرآباد پولیس نے تھانہ ماہوٹا پر قتل کے مقدمے میں اشتہاری ملزم یونس بلوچ کو، نوڈیرو پولیس نے گرڈ اسٹیشن کے قریب تین سرگرم ملزمان اللہ ودہایو کھوکھر، آصف کھوکھر اور اللہ ورایو کھوکھر کو، باڈہ پولیس نے مطلوب ملزم سلیم تنیو کو گرفتار کرلیا ہے۔ دوسری جانب دڑی پولیس نے شہری وکاش کمار جبکہ نوڈیرو پولیس نے شہری زبیر منگی کی چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کردی ہیں۔