نوابشاہ اور گرد ونواح کے شہری بجلی کی طویل بندش سے بلبلا اٹھے

196

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) نوابشاہ اور گرد ونواح کے شہری بجلی کی طویل عدم ترسیل کے باعث بلبلا اٹھے بارش کے بعد حبس کی وجہ سے شہریوں کی زندگی دشوار شہریوں کا کہنا ہے کہ رواں ماہ الیکٹرک سپلائی کمپنی نواب شاہ انتظامیہ کی جانب سے مسلسل طویل ترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث عوامی سطح پر معمولات زندگی پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں ایک جانب تو بجلی کی بندش کے باعث کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں خیراد مشین، ٹیلرز الیکٹریشن اور بجلی سے منسلک دیگر کاروبار تباہی کی جانب گامزن ہیں۔ دوسری جانب دیگر چھوٹے دکاندار بھی بجلی کی بندش سے متاثر نظر آتے ہیں جبکہ گھریلو صارفین بالخصوص خواتین اور بچے جو گھروں تک محدود ہوتے ہیں سب سے زیادہ متاثرہ فریق ہیں ایسے میں محکمہ بجلی کے ذمے داران کوئی بھی تفصیل بتانے سے قاصر ہیں اگر کسی سے رابطہ ہو بھی جائے تو بتایا جاتا ہے کہ جامشورو فیڈر میں کوئی خرابی ہے، جس کی وجہ سے سپلائی تقسیم کی جارہی ہے، کبھی میرپورخاص کو وجہ بنایا جاتا ہے، عوام کی سہولت کے لیے دیے گئے، بجلی بلوں پر دیے گئے حیسکو ملازمین نمبرز اٹھانے کو تیار نہیں، لہٰذا ضرورت اس بات کی ہے کہ اس عوامی مسئلے کو سنجیدگی سے حل کیا جائے۔