ہم سب کو مل کر سندھ بھر میں پاک صحافت کا علم بلند کرنا ہے

198

کھپرو (نمائندہ جسارت) منگل 14 ستمبر 2021ء کو کھپرو میں سندھ پریس کلب کی بنیاد رکھی گئی۔ اس موقع پر رستم علی جمالی مرکزی صدر سندھ پریس کلب غفران خان، جنرل سیکرٹری سندھ پریس کلب فیاض خاصخیلی، نائب صدر سندھ پریس کلب ذیشان علی، انفارمیشن سیکرٹری سندھ پریس کلب میر ریاض سومرو، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سندھ پریس کلب جی ایم پتافی نے خصوصی شرکت کی۔سندھ پریس کلب کی جنرل باڈی میں حسین بخش جونیجو کو صدر، رانا ذوالفقار علی راجپوت کو سینئر نائب صدر، محمد شبیر قائمخانی کو نائب صدر، شہباز علی شاکر قائم خانی کو جنرل سیکرٹری، عبید اللہ خان پٹھان کو اطلاعات سیکرٹری، ذیشان جٹ کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری، عبدالشکور رند کو فنانس سیکرٹری اور محمد عامر جونیجو کو آفس سیکرٹری کے عہدے کے لیے منتخب کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر رستم علی جمالی اور دیگر شرکا کا کہنا تھا کہ ہم نے اب تک سندھ بھر میں ستائیس سے زیادہ پریس کلب اپنے ساتھ جوڑے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر سندھ بھر سے دوسرے صحافی دوست ہمارے ساتھ جڑ رہے ہیں۔ ان شاء اللہ بہت جلد پورے سندھ میں سندھ پریس کلب کی شاخیں کھولی جائیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صحافت مقدس پیشہ ہے، ہر ادارے کی طرح صحافت میں بھی کالی بھیڑیں پائی جاتی ہیں، جو اس پیشے کی بدنامی کا سبب ہیں، ہم سب کو مل کر سندھ بھر میں پاک صحافت کا علم بلند کرنا ہے۔ ہم اپنے ساتھ جڑنے والے تمام صحافی دوستوں کا ہر فورم پر ساتھ دیں گے اور ان کی آواز اعلیٰ ایوانوں تک اٹھائیں گے۔