آرمی چیف سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی ملاقات

150
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلپو گرانڈی ملاقات کررہے ہیں

راولپنڈی(صباح نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کے لیے اقدامات کرے۔یہ بات انہوں نے یواین ہائی کمشنربرائے پناہ گزین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ آئی ایس پی آرکے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فیلپو گرانڈی نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکورٹی اور افغانستان کی نئی صورت حال اور افغانستان میں انسانی بنیادوں پرامدادی کاموں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔آرمی چیف نے افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کے لیے مشترکہ عالمی کاوشوں کی ضرورت پر زور دیا۔ آرمی چیف نے یو این ایچ سی آر کی بحران میں کلیدی کردارکی تعریف کی۔ یواین ہائی کمشنر نے40 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی پر پاکستان کی خدمات کو سراہا اور اقدامات کی تعریف کی۔ مہمان شخصیت نے افغان صورتحال میں پاکستان کے معاونتی کردارکو بھی سراہا۔