اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے

181

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعرات کو تیزی کا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس 200پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 46700پوائنٹس سے بڑھ کر46900پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ،تیزی کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں27ارب روپے سے زائد کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 53.08فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ،سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی ٹیلی کام ،پراپرٹی ،فوڈز ،بینکنگ سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری اور حصص کی خریداری بڑھنے سے مارکیٹ مسلسل بلندیوں کی جانب گامزن رہی اور کاروبار کا اختتام بھی مثبت زون میں ہوا ۔پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں 203.74پوائنٹس کا اضافہ ہواجس سے انڈیکس 46716.72پوائنٹس سے بڑھ کر 46920.46 پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 98.44پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30 انڈیکس 18559.73پوائنٹس سے بڑھ کر18658.17 پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32058.99پوائنٹس سے بڑھ کر 32172.45 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 27 ارب 35کروڑ89لاکھ 81ہزار581روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 81 کھرب 51 ارب 91 کروڑ 29 لاکھ 91 ہزار384روپے سے بڑھ کر 81 کھرب 79 ارب27کروڑ 18لاکھ92ہزار965 روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو16 ارب روپے مالیت کے 40 کروڑ 51 لاکھ 78 ہزار حصص کے سودے ہوئے۔