پاکستان بھر میں خواتین تاجروں کو بھی فائدہ پہنچے گا

224

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں یورپی یونین کوآپریشن کے وفد کے سربراہOvidiu Mic نے ایف پی سی سی آئی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور ووکیشنل اور ٹیکنیکل ایجو کیشن اینڈ ٹر یننگ کے سیکٹر سپورٹ پروگرام(TVET-SSP) کے تین سال سے زائد عرصے کے دوران کامیاب تکمیل پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا؛ یہ پروگرام ایف پی سی سی آئی اور TVET کے اشتراک سے جاری رکھے گئے ہیں اوریہ پروگرام نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTCC) پاکستان اور GIZ (جرمنی) کی طرف سے نافذ اور منعقد کیے جا رہے ہیں۔ مزیدبرآں، ناروے کی حکومت نے بھی ان میں تعاون کیاہے ۔ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نے کہا کہ انہیں ایف پی سی سی آئی اورNAVTCC پر فخر ہے کہ انہوں نےTVET-SSP میں اہم کردار ادا کیا اور پاکستان کے نوجوانوں کو تعلیم اور تربیت دینے کے لیے تربیتی پروگراموں کو موثر انداز میںممکن بنایا۔میاں ناصر حیات مگوں نے مزید کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہTVET-SSP پاکستان کے دیگر شعبوں اور دیگر شہروں میں بھی میسر ہوں تاکہ پاکستان بھر میں زیادہ سے زیادہ ایس ایم ایز اور خواتین تاجروں کو بھی فائدہ پہنچے۔ انہوں نے TVET-SSPکو 2021 سے آگے جاری رکھنے اور پاکستان کے 90 ملین اسمارٹ فون صارفین تک پہنچانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔