فی تولہ سونے کی قیمت میں 900روپے کی کمی

240

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں 24ڈالر کی کمی سی فی اونس سونا سستا ہو کر 1779 ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹو ں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آ گئی ۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 900 روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 12ہزار700روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 772روپے کی کمی سے 96 ہزار 622 روپے ہو گی۔