ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز ہدف ہیں ، بابر اعظم

272
 آسٹریلیوی ٹیم سے خوفزدہ ہونے کا تاثر درست نہیں ہے، بابر اعظم 

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) قومی کرکٹ کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ٹی20ورلڈ کپ ضرور ذہن میں ہے لیکن فی الحال نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز جیتنی ہے، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں عموماً بیٹنگ کنڈیشنز ہوتی ہیں ،میچ سے قبل فائنل الیون منتخب کریں گے،کوچنگ کو چھوڑنے کا فیصلہ وقار یونس اور مصباح الحق کا زاتی ہے،میتھیو ہیڈن سے کافی فائدہ ہوگا کیونکہ اپنے دور میں کافی جارہانہ بیٹنگ کررے تھے،مجھے نہیں لگتا کہ رمیز راجا مجھے یا ٹیم کو سپورٹ نہیں کر رہے ،باتوں سے کہیں ایسا نہیں لگا کہ رمیز راجہ کپتان تبدیل کرنا چاہ رہے ہیں۔ راولپنڈی میں ورچوئل کانفرنس کے دوران بابر اعظم نے کہا کہ عبداللہ شفیق بہت اسٹایلش بیٹسمین ہے،پریکٹس سیشن میں دن بدن عبداللہ شفیق کی پرفارمینس میں بہتری نظر آرہی ہے،اوپنرز پرفارمنس دے رہے ہیں اس لیے عبداللہ شفیق کو چانس نہیں مل پا رہا، مجھے امید ہے کہ مستقبل میں عبداللہ شفیق ایک بہترین بیٹسمین بنے گا۔بابر اعظم نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو مدِنظر رکھتے ہوئے تین اسپنرز کو کھلانے کا پلان رکھا ہے، کوچنگ کو چھوڑنے کا فیصلہ وقار یونس اور مصباح الحق کا زاتی ہے،میتھیو ہیڈن سے کافی فائدہ ہوگا کیونکہ اپنے دور میں کافی جارہانہ بیٹنگ کررے تھے،ورلڈکپ ضرور زہن میں ہے لیکن فی الحال نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز جیتنی ہے،ہوم کنڈیشنز میں عرب امارات میں ہونے والے ورلڈکپ جیسی پچوں کو زہن میں رکھ کر تیاری کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش میں نیوزی لینڈ ضرور ہاری لیکن پاکستان انہیں ہلکا نہیں لیگا ،نیوزی لینڈ کے تمام اہم کھلاڑی آتے تو کھیلنے کا بھی مزہ آتا تو شائقین بھی محضوظ ہوتے،مڈل ارڈر میں چند مسائل ہیں لیکن پاکستان کی ایک روزہ ٹیم مستحکم ہے،کوشش ہوگی کہ جن نوجوان کھلاڑیوں کو اب تک موقع نہیں ملا ان کو آنے والے میچوں میں چانس دیں۔میں نے اور شاداب نے پہلے بھی کہا تھا کہ ہم مثبت اور جارحانہ کرکٹ کھیلیں گے،کسی بھی نئی اپروچ کو اپنانے میں تھوڑا سا وقت ضرور لگتا ہے۔