ٹرائنگولر فٹبال سیریز،شاہ فیصل یوتھ نے خلیق الزمان کلب کو شکست دیدی

175

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شاہ فیصل فٹبال کلب ناظم آباد کے زیر اہتمام ہیپی ڈیل اسکول گرائونڈ ناظم آباد پر کھیلی جا رہی ٹرائنگولرفٹبال سیریزکے اہم میچ میں شاہ فیصل یوتھ فٹبال کلب نے خلیق میموریل فٹبال کلب کو3.0سے ہرا کر 3 قیمتی پوائنٹس اپنے نام کر لیے۔فاتح ٹیم کی جانب سے نوید نے2 گول اور اختر نواز نے ایک گول کیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی صوبائی حلقہ128کے صدرفیصل قریشی اس میچ کے مہمان خصوصی تھے، اس موقع پر صوبائی حلقہ128 الیکشن سیل کے انچارج اور سب ڈویژن ناظم آباد زکوۃکمیٹی کے چیئرمیں سید عمران شاہ،فرحان بابر،شاہ فیصل یوتھ کلب کے صدر لالہ اورنگ زیب،خلیق میموریل کلب کے عبدالحمید اور دیگر مہمان بھی موجود تھے۔