ویرات کوہلی کا ورلڈکپ کے بعد ٹی ٹوئنٹی کی قیادت چھوڑنے کا اعلان

107

نئی دہلی (جسارت نیوز)ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد مختصر فارمیٹ میں بھارتی ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کردیا۔کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں بھارتی ٹیم کی قیادت کرنے والے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی نیشنل ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کردیا اور اس حوالے سے انہوں نے ایک پوسٹ بھی ٹوئٹر پر شیئر کی۔اپنی پوسٹ میں ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ وہ دبئی میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد مختصر فارمیٹ میں بھارتی ٹیم کی قیادت چھوڑ دیں گے تاہم ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹیسٹ میچوں میں بھارتی ٹیم کی کپتانی جاری رکھیں گے۔ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے اپنی صلاحیتوں کے مطابق بھارتی ٹیم کی قیادت کا موقع ملا۔