آئی جی آئی لائف نے کنزیومر چوائس ایوارڈ جیت لیا

235

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں انشورنس اور تکافل کی بڑی اور نمایاں کمپنی آئی جی آئی لائف وائیٹلیٹی کولائف انشورنس میں بیسٹ انوویٹو پراڈکٹ متعارف کرانے کے اعتراف میں کنزیومر چوائس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ مہمان خصوصی ، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے آئی جی آئی لائف وائیٹلیٹی کے ہیڈ آف مارکیٹنگ جہانگیر نظر حیدری کو ایوارڈ پیش کیا۔ آئی جی آئی لائف وائیٹلیٹی نے انشورنس کی صنعت میں مثالی تبدیلی لانے پر یہ ایوارڈ جیتا ہے جس کے باعث صارفین کو صحت مندطرز زندگی اپنانے پر انعامات سے نوازا جاتا ہے۔ وائیٹلیٹی کے تصور سے لوگوں کو ان کی روز مرہ کی زندگی میں چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں لا کر صحت مند زندگی گزارنے کی ترغیب ملتی ہے۔ وائیٹلیٹی کا مقصد 2025 تک 100ملین سے زائد لوگوں کو 20 فیصد تک فعا ل بنانا ہے۔پاکستان میں آئی جی آئی لائف انشورنس دنیا میں ان 30ممالک میں شامل ہے جنہوں نے عالمی سطح پر وائیٹلیٹی کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ آف مارکیٹنگ، آئی جی آی لائف وائیٹلیٹی جہانگیر نظر حیدری نے کہا کہ یہ آئی جی آئی لائف وائیٹلیٹی کیلئے باعث فخر ہے کہ ہمیں لائف انشورنس۔ وائیٹلیٹی میں بیسٹ انوویٹو پراڈکٹ متعارف کرنے کے اعتراف میں اس اعزاز سے نوازا گیا۔