امن و امان کی صورتحال پر قابو پانا قابل تحسین

143

حیدرآباد (کامر س ڈیسک) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے وفد کی صدر سلیم الدین قریشی کی سربراہی میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس حیدرآباد ساجد امیر سدوزئی سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفد نے ایس ایس پی کو عہدہ سنبھالنے پر مباکباد پیش کی۔ صدر چیمبر نے تاجر برادری کی طرف سے ایس ایس پی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے اُن کی توجہ حیدرآباد میں لاء اینڈ آرڈر کے نظام کو بہتر بنانے، آر آر ایف فورس کو فعال کرنے، ٹریفک کے مسائل پر قابو پانے اور شہر میں بڑھتے ہوئے چوری ڈکیتی بالخصوص کل جو صراف تاجر کراچی سے اپنا سونا فروخت کرنے حیدرآباد آیا تھا سے نامعلوم افراد نے اُس کو تھانہ سٹی کی حدود حیدر چوک پر روک لیا اور اُس سے اُس کا تھیلا چھین کر فرار ہونے میں کامیابی پر صدر چیمبر اور وفد نے اِس پر تشویش کا اظہار کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ پچھلے دنوں جب نئے ایس ایس پی تعینات ہوئے تو اُنہوں نے چارج سنبھالنے کے فوراً بعد لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پر جس طرح قابو پایا وہ قابل تحسین ہے اور تاجر برادری اُسے آج بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ صدر چیمبر نے کہا کہ تاجر برادری آپ کو اُنہی کے طرز پر لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پر قابو پاتے دیکھ رہی ہے۔