ڈالر 169سے گھٹ کر168روپے کی سطح پر آگیا

256

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 169روپے سے گھٹ کر168روپے کی سطح پر آگیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں80پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 168.90روپے سے کم ہو کر168.10روپے اور قیمت فروخت169روپے سے کم ہو کر 168.20روپے ہو گئی جبکہ 1.10روپے کی نمایاں کمی سے ڈالر کی قیمت خرید169.40روپے سے گھٹ کر168.30اور قیمت فروخت 169.80روپے سے گھٹ کر168.70روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قدر میں 2روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 199روپے سے کم ہو کر197روپے اور قیمت فروخت 201روپے سے کم ہو کر 199 روپے ہو گئی جبکہ1روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 233روپے سے کم ہو کر 232 روپے اورقیمت فروخت235روپے سے کم ہو کر 234 روپے پر آ گئی ۔