پاکستان کی بھی طالبان سے وہی توقعات ہیں جو ہماری ہیں،امریکا

274

واشنگٹن(صباح نیوز+اے پی پی) امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کی بھی طالبان سے وہی توقعات ہیں جو عالمی برادری اور امریکا کی ہیں۔میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ افغانستان کے معاملے پر ہم پاکستانی حکام اور پاکستانی قیادت سے مسلسل رابطے میں ہیں،اس بات کو یقینی بنانا ہو گا کہ سب ایک راستے پر چل رہے ہیں،افغانستان میں حاصل کردہ فوائد کا تحفظ سب کے مفاد میں ہے ، پاکستان کی بھی طالبان سے وہی توقعات ہیں جو عالمی برادری اور امریکا کی ہیں، پاکستان نے ہمیشہ تمام دھڑوں پر مشتمل افغان حکومت کی بات کی،خواتین اور اقلیتوں کا تحفظ کیا جانا چاہیے۔