پشاور ہائیکورٹ :چکن اور گوشت کی برآمد کی اجازت

168

پشاور(آئی این پی)پشاور ہائی کورٹ نے چوزے ، چکن اور گوشت کی برآمد کی اجازت دے دی، عدالت نے یکم جون کوچکن اورجانوروں کی افغانستان برآمد پر پابندی کا حکم دیا تھا،تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پشاور ہائی کورٹ میں پولٹری اورلائیواسٹاک کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت کی سماعت ہوئی ، دوران سماعت عدالت نے چوزے،چکن اور گوشت پرسے پابندی ہٹا دی،پشاور ہائی کورٹ نے چوزے،چکن اورگوشت کی برآمد کی اجازت دے دی ، عدالت نے یکم جون کوچکن اورجانوروں کی افغانستان برآمد پر پابندی کاحکم دیا تھا،دوران سماعت عدالت نے دودھ میں کیمیکل کے استعمال پر برہمی کااظہار کیا ، چیف جسٹس نے استفسار کیا دودھ میں کیمیکل ملایا جاتا ہے، ان کیخلاف کیا کارروائی کی؟ جس پر لائیو اسٹاک حکام نے بتایا کہ ہم نے دکانوں کو سیل اور دودھ تلف کیا ہے،چیف جسٹس قیصررشیدخان نے کہا کہ ایسے لوگوں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کرے، کیمیکل استعمال کرنے والے دکانوں کو مکمل بند کرے،عدالت نے لائیواسٹاک حکام کو کیمیکل ملا دودھ فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔