پرواز میں تکنیکی خرابی، 18 اراکین سندھ اسمبلی بھی جہاز میں موجود تھے

210

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور سے کراچی جانے والی پرواز میں تکنیکی خرابی، 18 اراکین سندھ اسمبلی بھی جہاز میں موجودتھے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی آنے والی نجی کمپنی کی پرواز تکنیکی خرابی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگئی، اس پرواز میں 18 اراکین سندھ اسمبلی بھی موجود تھے۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی نجی پرواز پی اے 405 تکنیکی مسئلے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئی۔اس پرواز میں تحریک انصاف کے 7، ایم کیو ایم کے 9 اور پاکستان پیپلزپارٹی کے 2 اراکین صوبائی اسمبلی سوار تھے۔تمام اراکین اسمبلی کسی تقریب میں شرکت کے لیے کراچی سے لاہور آئے تھے۔ذرائع کے مطابق خرابی کے بعد فلائٹ کو ٹیک آف پوائنٹ سے واپس رن وے پر پہنچایا گیا۔اس پرواز میں اراکین سندھ اسمبلی سمیت دیگر مسافر سوار تھے، جنہیں انتظامیہ نے خرابی کے باوجود بھی لائونج میں منتقل نہیں کیا۔گرمی، حبس اور گٹھن ہونے کی وجہ سے مسافر پریشان ہوئے تو انہوں نے شور شرابہ کیا۔مسافروں کو ایک گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود بھی انتظامیہ نے کوئی جواب دیا اور نہ ہی وجہ بتائی۔