چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی وزیراعلیٰ کو بچانے کوئٹہ پہنچ گئے

102

کوئٹہ (آن لائن)چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی وزیراعلیٰ بلوچستان کو بچانے کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے ،وزیراعلیٰ جام کمال سے اہم ملاقات تحریک عدم اعتماد ،ناراض ارکان کے تحفظات اور خدشات بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ بلوچستان میں سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے کوئٹہ پہنچ گئے ،کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے اہم ملاقات کی اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹرز منظوراحمد کاکڑ،میرسرفرازاحمدبگٹی ،نصیب اللہ بازئی ،احمد خان ودیگر بھی ان کے ساتھ تھے ،ملاقات میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے
خلاف تحریک عدم اعتماد ،پارٹی کے ناراض ارکان اسمبلی کے خدشات اور تحفظات سمیت سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔