شہر بھرمیں ’’تہذیب ہے حجاب ‘‘ کے عنوان سے سرگرمیاں جاری

148

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی (حلقہ خواتین )کے تحت 4ستمبر ’’عالمی یوم حجاب ‘‘کی اہمیت کے پیش نظر شہر بھر کے مختلف مقامات پر ماہ ستمبر میں ’’تہذیب ہے حجاب‘‘کے عنوان سے بڑے پیمانے پر سرگرمیاں جاری ہیں، اس سلسلے میں کراچی کے تمام اضلاع میں نوجوان بچیوں،معاشرے کے مؤثرطبقات ، اساتذہ،وکلا صحافیات،ادیبوں ،ڈاکٹروں،پروفیشنلز اور شوبزسے تعلق رکھنے والی خواتین سے خصوصی طور پر رابطے اور ملاقاتیں کی جارہی ہیں۔ سلوگن کے تحت بڑے پروگرامات اور ورکشاپس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا پر وڈیوز و دیگر ذرائع سے قرآن کے پیغام کو عام کیا جارہا ہے۔ ان سرگرمیوں کے ذریعے واضح کیا گیا ہے کہ حجاب محض ایک کپڑے کے ٹکڑے کا نام نہیں بلکہ حجاب ایک مکمل تہذیب ہے جس سے معاشرے میں توازن اور استحکام قائم ہوتا ہے اور ترقی کے راستے کھلتے ہیں۔