سینئر صحافی نذیر خان انتقال کرگئے،نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی

119

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر صحافی ، کراچی پریس کلب کے سینئر رکن، روزنامہ جسارت کے سابق چیف رپورٹر اور سینئر صحافی زبیر نذیر خان کے والد نذیر خان جمعرات کو رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے، مرحوم کی عمر 93برس تھی اور وہ کافی عرصے سے علیل تھے ، مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ شمسی مسجد شمسی سوسائٹی وائرلیس گیٹ نزد ائر پورٹ میں ادا کی جائے گی، مرحوم نذیر خان این این آئی نیوز ایجنسی کے سابق بیورو چیف بھی تھے اور وہ ایوب خان کے دور حکومت میں 2مرتبہ بی ڈی ممبر بھی منتخب ہوئے۔ دریں اثنا روزنامہ جسارت کے چیف ایڈیٹر شاہنواز فاروقی، ایڈیٹر مظفر اعجاز،کارکنان جسارت ، کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری محمدرضوان بھٹی ،دیگرعہدیدارون و گورننگ باڈی کے ارکان، کے یو جے کے صدرراشد عزیز اور جنرل سیکرٹری موسیٰ کلیم نے سینئر صحافی نذیر خان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔