یوٹیلیٹی اسٹور کے کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہوں میں10فیصد اضافہ

79

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورکارپوریشن کے کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کردیا، تنخواہوں میں اضافہ ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2021ء کی مد میں کیا گیا، تنخواہوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے ملک کے تمام یوٹیلیٹی اسٹور کے کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہوں میں10فیصد اضافہ کردیا ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورکے کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تنخواہوں میں اضافہ ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2021ء کی مد میں کیا گیا، تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا،بیرون ملک تعیناتی کے دوران ایڈہاک ریلیف کا اطلاق نہیں ہوگا۔