حزب اللہ نے ایرانی تیل شام سے لبنان پہنچانا شروع کردیا

235
لبنان: حزب اللہ کے حامی شام سے آنے والے ایرانی تیل بردار ٹینکروں کا استقبال کررہے ہیں

بیروت (انٹرنیشنل ڈیسک) لبنانی تنظیم حزب اللہ نے ایرانی تیل کی درآمد شروع کردی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق شام کے راستے لبنان تک تیل پہنچانے کا مقصد تباہی کے دہانے پر کھڑی معیشت کو سہارا فراہم کرنا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے اس اقدام سے لبنان پر امریکی پابندیوں کا راستہ کھل سکتا ہے۔ مقامی ٹی وی چینل المنار ٹی وی پر 20ٹینکروں کو لبنان میں داخل ہوتے دکھایا گیا ہے۔دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ ایران مختلف شعبوں میں لبنان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار ہے۔