تاریخ میں پہلی بار شہری تفریح کے لیے خلا پہنچ گئے

605
کیلیفورنیا: اسپیس ایکس کا راکٹ پہلی مسافر پرواز لے کر خلا میں جارہا ہے

سکرامنٹو (انٹرنیشنل ڈیسک) تاریخ میں پہلی بارعام شہری تفریح کے لیے خلامیں پہنچ گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق 4مسافر شہریوں کو لے کر امریکی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے خلائی شٹل نے زمین کے گرد چکر لگانا شروع کردیاہے۔ یہ چاروں افراد 3روز تک خلا کی سیر کریں گے۔ اس مشن کو’انسپیریشن 4‘ کا نام دیا گیا ہے، جو امریکی ریاست کیلی فورنیا کے لانچ پیڈ سے خلا میں پہنچا ہے۔ امریکی سرکاری خلائی ادارے ناسا کے خلابازوں نے خلائی سیاحوں کو مفید مشورے دیے ہیں۔