چین میں زلزلہ‘ 3 افراد ہلاک‘ کئی زخمی

103
چین: سیچوان صوبے میں زلزلے سے مکانات اور عمارتوں کی چھتیں اور دیواریں گرگئی ہیں‘ امدادی کارکن ملبہ ہٹا رہے ہیں‘ متاثرہ علاقے سے شہری کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہے

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کے صوبے سیچوان میں زلزلے کے باعث 3 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق سیچوان میں زلزلے کی وجہ سے کئی گھر زمین بوس ہوگئے جب کہ کئی مکانات میں دراڑیں پڑگئیں اور مواصلاتی نظام مکمل تباہ ہوگیا۔ متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی، تاہم چین کے جیولوجیکل سینٹر نے زلزلے کی شدت 6 اور گہرائی 10 کلومیٹر بتائی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے اور ممکنہ طور پر آیندہ چند دنوں میں ایک اور بڑا زلزلہ آسکتا ہے۔ حکام نے اس حوالے سے انتباہ جاری کیا ہے۔