فرانسیسی صدر کا داعش کے افریقی سرغنہ کی ہلاکت کا اعلان

123

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس نے افریقا کے ساحلی علاقے میں داعش کے اہم رہنما کو ہلاک کر دینے کا دعویٰ کردیا۔ فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں کا ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ عدنان ابو ولید سہراوی کو کارروائی کے دوران ہلاک کر دیا گیا ہے۔ صدر ماکروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اسے ایک اہم کامیابی قرار دیا۔ دوسری جانب جرمن وزیر دفاع آنے گریٹ کرامپ کارین باؤر نے مالی میں فوجی مشن پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا۔ وزیر دفاع نے کہا ہیکہ وہ اس حوالے سے تحفظات رکھتی ہیں۔