فرانس اور امارات اسلام پسندوں کے خلاف تعاون بڑھانے پر متفق

103

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں اور ولی عہد ابوظبی کی پیرس میں ملاقات ہوئی،جس میں شدت پسندی کی آڑ میں اسلام پسندی کے خلاف تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ واضح رہے کہ خلیجی ممالک میں متحدہ عرب امارات کو فرانس کا انتہائی قریبی دوست سمجھا جاتا ہے۔ ماکروں اور ابوظہبی کے ولی عہد قریبی دوست بھی ہیں۔ یہ دونوں نہ صرف اخوان المسلمون، بلکہ ترک صدر کو بھی ناپسند کرتے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اسلام دشمن پالیسیوں میں اشتراک کس قدر مضبوط ہے۔ دونوں رہنما تاریخی قلعے فاؤنٹین بلیو میں ملے۔