گندم کی درآمد پر ڈیوٹی کے خلاف 6 سال سے عائد حکم امتناع ختم

81

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے گندم کی درآمد پر ڈیوٹی کے خلاف 6 سال سے عائد حکم امتناع ختم کردیا۔2015ء میں حکومت نے گندم کی در آمد پر 20 فیصد ڈیوٹی عائد کی تھی،8 درآمد کنندگان نے کسٹم عملے کی ملی بھگت سے جہاز کی آمد کی تاریخ کا غلط اندراج کرایا ۔وکیل کاکہناتھا کہ درآمد کنندگان نے ڈیوٹی چوری کرکے سرکاری خزانے کو بھاری مالی نقصان پہنچایا،کسٹم کے عملے کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی گئی،امپورٹرز کو شوکاز جاری کیا گیا۔ کسٹم کے وکیل کاکہناتھا کہ 6 امپورٹرز نے عدالت سے رجوع کرکے حکم امتناع حاصل کرلیا، حکم امتناع 6 سال سے جاری ہے، پیچیدگیاں پیدا ہورہی ہیں۔امپورٹرز کو شوکاز کا جواب دے کر کارروائی میں شرکت کی ہدایت کی جائے،معاملے کو میرٹ پر نمٹانے پر شکایت ہو تو امپورٹرز پھر عدالت آسکتے ہیں۔عدالت نے کسٹم کے وکیل کا مؤقف سننے کے بعد حکم امتناع ختم کردیا۔