پیٹرول کی قیمت پاکستان میں بہت کم ہے،حلیم عادل شیخ

497

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پیٹرول ہمیشہ باہر سے آتا ہے، جس طرح خریدا جائے گا، اسی طرح بیچا بھی جائے گا۔پیٹرول کی قیمتیں ہمارے ہاتھ میں نہیں ہیں۔ پیٹرول کی قیمتیں پاکستان میں بہت کم ہیں۔جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مراد علی شاہ کا اسمبلی میں افتتاح ہی جھوٹ سے ہوا۔ مراد علی شاہ نے مزارات کی تنخواہ اور مراعات بھی واپس نہیں کیں، ہم عدالتوں سے بھی رجوع کریں گے۔ ہائیکورٹ کے بعد عدالت عظمیٰ بھی جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 6 ہزار کی ڈیسک 29 ہزار روپے میں خریدی گئی، سردار شاہ اور سعید غنی کہہ رہے ہیں کہ ہم ذمے دار نہیں۔ دادو کے اسکولوں میں بھینسیں پڑھائی جارہی ہیں۔ مرغیاں اور بکریاں پالنے کیلیے 35 کروڑ کی کرپشن کی گئی۔ گندم کے اسکینڈل سے متعلق بھی عدالت سے رابطہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آر او پلانٹ میں کرپشن کی گئی۔ نیب، ایف آئی اے اور عدالت عظمیٰ تک کرپشن کا معاملہ پہنچائیں گے۔ وفاقی حکومت نے ٹریننگ کے نام پر پیسے نہیں کھائے۔ایک سوال کے جواب میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پاکستان میں پیٹرول ہمیشہ باہر سے آتا ہے۔ پیٹرول جس طرح خریدا جائے گا، اسی طرح بیچا بھی جائے گا۔