پاکستانی ائرپورٹس پر موجود لیبارٹریوں پر امارات کے تحفظات

233

اسلام آ باد ( آن لائن ) متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستانی ائرپورٹس پر موجود لیبارٹریوں پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے ۔پاکستانی ائرپورٹس پر موجود اکثر لیبارٹریوں کا عملہ غیر تربیت یافتہ نکلا، جس پر حکومت پاکستان نے تمام ملکی انٹرنیشنل ائرپورٹس پر موجود لیبارٹریوں کے معائنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے تحفظات کے بعد وفاقی وزارت صحت نے تمام ملکی انٹر نیشنل ائرپورٹس پر لیبارٹریوں کے فوری معائنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ائر پورٹس پرکام کرنے والی اکثر لیبارٹریوں کا عملہ غیر تربیت یافتہ ہے۔