وفاقی حکومت کو مہنگائی کے خاتمے کا خیال آگیا،کمیٹی قائم

156

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی حکومت نے مصنوعی مہنگائی کیخلاف پاکستان فوڈسکیورٹی فلواینڈ انفارمیشن آرڈیننس جاری کردیا، مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کو6 ماہ قید اور جرمانہ ہوگا، مہنگائی کے فوری خاتمے کیلیے مینجمنٹ کمیٹی بھی قائم کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے مصنوعی مہنگائی، منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت وفاقی حکومت نے مصنوعی مہنگائی کرنے والوں سے نمٹنے کیلیے پاکستان فوڈ سکیورٹی فلو اینڈ انفارمیشن آرڈیننس جاری کردیا ہے۔ آرڈیننس کے تحت جان بوجھ کر مہنگائی کرنے والوں کیخلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مصنوعی مہنگائی ثابت ہونے پر متعلقہ دکاندار، ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کو 6 ماہ قید اور جرمانہ ہوگا۔مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلیے وزیراعظم کی سربراہی میں نیشنل فوڈ سیکورٹی مینجمنٹ کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے، کمیٹی کے ممبران میں چاروں وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر ہوں گے۔دوسری جانب ملک میں آئے روز بجلی ، پٹرول، گھی، چینی اور ڈالر کی قیمت میں بیتحاشا اضافہ ہوگیا ہے جس کے باعث مہنگائی آسمانوں کو چھو رہی ہے۔