اشرف غنی کے فرار کے بعد طالبان سے معاہدہ ٹوٹ گیا‘زلمے خلیل زاد

151

اسلام آباد( آن لائن) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن و مصالحتی عمل زلمے خلیل زاد نے انکشاف کیا ہے کہ طالبان کے ساتھ معاہدہ تھا کہ وہ کابل میں داخل نہیں ہوں گے لیکن اشرف غنی کے اچانک فرار نے معاملہ بگاڑ دیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد میڈیاکو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ اقتدارکی منتقلی عمل میں آنی تھی لیکن اشرف غنی کے اچانک فرار سے امریکی اعلیٰ قیادت بھی حیران رہ گئی۔زلمے خلیل زاد کے مطابق15 اگست کواشرف غنی کے کابل سے فرار کے دن طالبان کی جنرل مکینزی سے ملاقات طے تھی تاہم اشرف غنی کے اچانک افغانستان سے چلے جانے سے طالبان کے ساتھ معاہدہ ٹوٹ گیا۔ زلمے خلیل زاد نے کہا کہ امریکی اجلاس میں طالبان نے کہا تھا کہ امریکی فوج کابل کی سیکورٹی یقینی بنائے گی؟ تاہم نے سیکورٹی کی ذمے داری قبول نہیں کی تھی،زلمے خلیل نے افغان جنگ کے خاتمے کی ذمے داری قبول کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ یہ افغانوں پرمنحصرہے کہ وہ امن معاہدے پر پہنچیں۔