دنیا کا طویل ترین پیڈسٹرین پل

615

کینیڈا کے شہر اونٹاریو کے ایک ہائی وے پر 820 فٹ کے پیڈسٹرین پل کو دنیا کا سب سے طویل پیڈسٹرین پل کے طور پر گنیز ورلڈ ریکارڈ سے نوازا گیا۔

یہ پل ہائی وے 401 پر میٹرو لینکس کمپنی نے بنایا تھا ، گینیز نے اس کی تصدیق دنیا کے سب سے لمبے پیدل چلنے والے پل کے طور پر کی جب کہ سرکاری طور پر اس کی پیمائش 820 فٹ ہے۔

میٹرو لینکس کی ترجمان این میری ایکنز نے کہا کہ یہ پل ستمبر 2018 میں مکمل ہوا اور ٹرانزٹ ایجنسی نے 2020 میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کے لیے درخواست دینے کا فیصلہ کیا۔

ایکنز نے سی ٹی وی نیوز کو بتایا ، “ہم جانتے تھے کہ ہمارے پاس کچھ خاص ہے جو باقی دنیا میں کہیں نہیں۔ اس بات نے ہمیں یہ سوچنے پر مجبور کیا کہ ہمیں دیکھنا چاہیے کہ یہ دنیا کا سب سے طویل ترین پیڈسٹرین پل ہے کہ نہیں۔

ایکنز نے کہا کہ ریکارڈ کے لیے درخواست دینے اور گنیز سے عالمی ریکارڈ حاصل کرنے کے عمل میں ایک سال کا عرصہ لگا۔