برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا

380

لندن: برطانوی حکومت نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طانوی حکومت نے کرونا کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے سفری پابندیوں کی نئی درجہ بندی جاری کردی ہے، نئی درجہ بندی میں پاکستان کا نام ریڈ لسٹ سے نکال دیا گیا ہے، برطانیہ کے سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ فیصلے کا اطلاق 22 ستمبر سے ہوگا۔

واضح رہے کہ برطانوی حکومت نے کرونا کی روک تھام کے لیے ٹریفک لائٹ سسٹم متعارف کرایا، جس کے تحت مختلف ممالک کو گرین، امبر اور ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

گرین لسٹ میں شامل ممالک سے برطانیہ آنے والوں پر کوئی پابندی نہیں جبکہ امبر لسٹ سے آنے والوں پر گھر میں دس روز قرنطنیہ کی پابندی ہے البتہ جنہوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا لیں ان پر قرنطینہ کی شرط عائد نہیں ہے۔ اسی طرح ریڈ لسٹ سے آنے والوں پر دس روز ہوٹل میں کوارنٹین کی پابندی ہے، ریڈ لسٹ میں شامل ممالک کے مسافروں کو برطانوی حکومت کے طے شدہ ہوٹل میں قرنطینہ کرنا پڑتا تھا جس پر 2100 پاؤنڈ سے زائد کے اخراجات آتے تھے۔